22 سالہ بھائی نے 16 سالہ بہن کو آئس کریم میں زہر ملا کر کھلا دیا؟ پھر کیا ہوا؟ ہولناک واقعہ

کیریلا(پی این آئی)22 سالہ بھائی نے 16 سالہ بہن کو آئس کریم میں زہر ملا کر کھلا دیا؟ پھر کیا ہوا؟ ہولناک واقعہ۔سنگدل بھائی نے آئس کریم میں زہر ملاکر بہن کی جان لے لی۔یہ واقعہ ریاست کیریلا میں پیش آیا جہاں 22 سالہ نوجوان بھائی نے اپنی 16 سالہ چھوٹی بہن کو آئس کریم میں زہر ملا کر دیا جس سے لڑکی ہلاک

ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق لڑکی کے والدین نے بتایا کہ ان کا ایک بیٹا اور بیٹی ہے، بیٹا اکیل رہنا چاہتا تھا اس کے لیے اس نے بہن کی جان لی۔والدین کے مطابق ان کے بیٹے نے 4 اگست کی رات کو بہن کو آئس کریم دی جس میں اس نے زہر ملا رکھا تھا، لڑکی آئس کریم کھاکر سوگئی جس سے وہ جانبر نہ ہوسکی۔پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا ہے جس میں اس نے بہن کو آئس کریم میں زہر ملا کر دینے کا اعتراف بھی کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close