راولپنڈی میں دل دہلا دینے والا واقعہ، علاقے میں کہرام مچ گیا ماں نے اپنی دو معصوم بیٹیوں کے گلے کیوں کاٹ دیئے؟ اپنے ساتھ کیا سلوک کیا؟

راولپنڈی(پی این آئی)راولپنڈی میں دل دہلا دینے والا واقعہ، علاقے میں کہرام مچ گیا ۔ماں نے اپنی دو معصوم بیٹیوں کے گلے کیوں کاٹ دیئے؟ راولپنڈی میں ماں نے دو بیٹیوں کو گلے کاٹ کر قتل کردیا،اپنے ساتھ کیا سلوک کیا؟ تھانہ مندرہ کے علاقے میں ڈھوک علی اکبر میں ماں نے دو بیٹیوں کے گلے کاٹ کر قتل کر ڈالا،

قتل ہونے والی بچیوں میں چار سالہ علیشباہ اور دو سالہ عائشہ شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں سے جھگڑے کے بعد انعم نے انتہائی قدم اٹھایا، تھانہ مندرہ کی پولیس نے ملزمہ کو حراست میں لے لیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق گھریلو ناچاقی سے تنگ آ کر ماں نے بچیوں کو قتل کرنے کے بعد خود تیزاب پی لیا، ماں کو تشویشناک حالت ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close