بھارت کا یوم آزادی، کل جماعتی کشمیر رابطہ کمیٹی برطانیہ کے زیر اہتمام بھارتی قونصلیٹ برمنگھم کے سامنے بھر پور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا

برمنگھم (خادم حسین شاہین) کل جماعتی کشمیر رابطہ کمیٹی برطانیہ کے زیر اہتمام بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر بھارتی قونصلیٹ برمنگھم کے سامنے بھر پور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، مظاہرے کی قیادت چوہدری محمد عظیم صدر، مفتی فضل احمد قادری سرپرست اعلیٰ، راج امجد خان سیکرٹری جنرل، مولانا

فاروق القادری جوائنٹ سیکرٹری، چوہدری ظفر اقبال ایڈووکیٹ خازن، چوہدری خادم حسین ایڈوائزر، راجہ اسحاق صابر ممبر،چوہدری شاہ نواز خان نائب صدر،ممتاز رہنما محمد غالب،چوہدری محمد حنیف، حاجی بشیر ارائیں اور چوہدری بشیر گافا کر یں گے، مظاہرہ دن ساڑہے گیارہ بجے شروع ہو گا، کل جماعتی کشمیر رابطہ کمیٹی نے برطانیہ میں مقیم کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ کووڈ 19 کے حوالے سے تمام احتیاطیں پیش نظر رکھتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کا حصہ بنیں اور مقبوضہ وادی میں ظلم و تشدد کے خاتمے کے لیے اپنی آواز شامل کریں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close