پاکستان کے لیے فضائی آپریشن بحال، طویل وقفے کے بعد دنیا کی بڑی ائر لائن مسافر لے کر پاکستان پہنچ گئی، انتظامات تسلی بخش قرار دے دیئے گئے

لاہور(پی این آئی)پاکستان کے لیے فضائی آپریشن بحال، طویل وقفے کے بعد دنیا کی بڑی ائر لائن مسافر لے کر پاکستان پہنچ گئی، انتظامات تسلی بخش قرار دے دیئے گئے۔برٹش ایئرویز کی پرواز بی اے 261لندن سے اسلام آباد پہنچ گئی، اس موقع پر خصوصی انتظامات کئے گئے تھے، برطانوی سفارتخانے کے حکام نے

ایئرپورٹ پر انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق برٹش ایئر ویز نے پاکستان کا فضائی آپریشن بحال کردیا، برٹش ایئرویز کی پرواز بی اے 261 لندن سے اسلام آباد پہنچ گئی، اسلام آباد ایئر پورٹ پر برٹش ایئرویز کی آمد پر خصوصی انتظامات کئے گئے۔برٹش ایئرویز کے زریعے 100سے زائد مسافر اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے، مسافروں کی ہیلتھ کاؤنٹر سکریننگ اور طبی جانچ کی گئی، برطانوی سفارتخانے کا عملہ بھی اس موقع پر موجود تھا۔برطانوی سفارتخانے کے حکام نے ایئرپورٹ پر انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔یاد رہے برٹش ایئرویز نے لندن سے پاکستان پروازوں کے دوبارہ آغاز کا اعلان کیا تھا، اسلام آباد اورلندن کے درمیان ہفتے میں 3پروازیں چلائی جائیں گی، مسافروں کو ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close