شاہد آفریدی نے گھر کی چھت پر کشمیر فلسطین اور ترکی کے پرچم لہرا دیئے

اسلام آباد(پی این آئی ) پاکستان کی جشن آزادی کےموقع پر قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے اپنے گھر کی چھت پر آزاد، ترکی اور فلسطین سے اظہار یکجہتی کرتےہوئے ان کے ممالک کے جھنڈے لگا دیئے ۔ تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی کے گھر کی ت

صاویر سوشل میڈیا پر تیزی کیساتھ وائرل ہو رہی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے 14اگست ، پاکستان کے 73یوم آزادی کے موقعے پر گھر کی چھت پر ،کشمیر ، فلسطین سمیت ترکی کے جھنڈے لگائے جبکہ قومی ٹیم کے سابق کپتان بھی ساتھ کھڑے ہیں ۔ تصاویر کے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی عوام کی بڑی تعداد نے پوسٹ کو شیئر اور کمنٹس کیے ۔ واضح رہے کہ شاہد آفریدی ہر یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کا جھنڈا گھر کی چھت پر لگاتے ہیں تاہم اس موقعے پر انہوں نے فلسطین ، کشمیر اور ترکی کے جھنڈے بھی لگائے ہیں ،اقدام کو عوام کی بڑی تعداد نے پسند کیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close