کراچی میں انوکھی ڈکیتی، صبح 4 سے 6 بجے، دو گھنٹے کے دوران ڈاکوؤں نے کچن میں کھانا کھایا، دودھ گرم کر کے پیا، زیورات، نقدی اور دو موٹرسائیکلیں لے کر چلتے بنے، پھر کیا ہوا؟

کراچی (پی این آئی)کراچی میں انوکھی ڈکیتی، صبح 4 سے 6 بجے، دو گھنٹے کے دوران ڈاکوؤں نے کچن میں کھانا کھایا، دودھ گرم کر کے پیا، زیورات، نقدی اور دو موٹرسائیکلیں لے کر چلتے بنے، پھر کیا ہوا؟شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی کی واردات میں ملزمان زیورات، نقدی اور دو موٹرسائیکلیں لے کر

چلتے بنے۔ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون سیکٹر 14 آئی سر سید کالونی میں 5 مسلح ملزمان نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر مکمل اطمینان سے لوٹ مار کی۔ملزمان رات 4 بجے گھر میں داخل ہوئے اور 6 بجے تک گھر میں رہے، دو گھنٹے کے دوران ملزمان نے کچن میں کھانا اور دودھ بھی گرم کیا۔تمام ملزمان نے دودھ پیا، کھانا کھایا زیورات، نقدی اور دو موٹرسائیکلیں لے کر چلتے بنے۔پولیس کے مطابق لوٹ مار کی واردات کے دوران خواتین پر بھی تشدد کیاگیا۔واقعے کا مقدمہ پاکستان بازار تھانے میں درج کروا دیا گیا۔اس سے قبل 2 اگست کو کراچی کے علاقے ملیر شاہ لطیف میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا تھا۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ اہلکار عثمان سادہ کپڑوں میں ڈیوٹی پر جا رہا تھا کہ اس دوران موٹرسائیکل سوار ملزمان نے لوٹ مار کی کوشش کی تو اس نے مزاحمت کی جس پر ملزمان نے فائرنگ کر دی جس سے ایک گولی اہلکار کی ٹانگ پر لگی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close