باجوڑ میں نوجوان کا قتل، قاتلوں کے گھر نذر آتش، مشتعل ملزم کی فائرنگ سے مزید دو افراد جاں بحق

باجوڑ خار (آفتاب احمد) ضلع باجوڑ تحصیل سلارزئی کے قبائل نے ایک مقامی نوجوان کے قتل کے الزام میں 5 گھروں کو جلا دیا۔ ملزمان کے جانب سے قبائلی لشکر پر فائرنگ کی نتیجہ میں لشکر میں شریک دو افراد جان بحق ہو گئے۔ پولیس نے وقوعہ میں استعمال ہونے والے گاڑی برآمد کرلی اور گاڑی کے مالک کو بھی

گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سلارزئی تحصیل میں ریس خان نامی 18 سالہ نوجوان کو قتل کرکے لاش سڑک ویرانے میں ڈال دی گئی تھی جس کی اطلاع ملتی ہی ضلعی پولیس نے موقع پر جاکر قتل میں استعمال ہونے والے گاڑی برآمد کرکے اپنے تحویل میں لے لی تھی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اس کے مالک نعمت اللہ کوبھی گرفتار کرلیا۔ علاقائی اور قبائلی روایات کے مطابق سلارزئی قبائل نے مقتول کے قتل میں مبینہ 5 ملزمان کے گھروں کو نذر آتش کر دیا۔ لشکر کشی کے دوران مبینہ پانچویں ملزم کا گھر جلانے کے موقع پر اس نے لشکر پر فائرنگ کی جس سے لشکر میں شریک دو مقامی افراد زخمی ہوئے جنہیں ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار منتقل کردیا گیا۔ جہاں وہ دونوں زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال خار کے ایم ایس ڈاکٹر محمد نظیر صافی نے دونوں زخمیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close