کروڑوں کے غبن کا معاملہ، ایف آئی اے نے 13 افسر و اہلکار گرفتار کر لیے، کیش اور گاڑیاں برآمد کر لی گئیں

سرینگر(پی این آئی)کروڑوں کے غبن کا معاملہ، ایف آئی اے نے 13 افسر و اہلکار گرفتار کر لیے، کیش اور گاڑیاں برآمد کر لی گئیں، ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے کارروائی کرکے جنرل پوسٹ آفس (جی پی او) میں غبن کرنے والے 13 افسران اور اہلکار کو گرفتار کرلیا۔ڈائریکٹر ایف آئی اے منیر شیخ کے مطابق

ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے کارروائی کرکے جنرل پوسٹ آفس میں غبن کرنے والے 13 افسران اور اہلکار کو گرفتار کیا ہے، گرفتار ملزمان سے تقریباً 2 کروڑ روپے اور 6 گاڑیاں برآمد کی گئی ہیں۔ملزمان نے 2014 ءسے 2018 ء کے دوران تقریباً 14 کروڑ روپے کا غبن کیا، ملزمان نے جعلی دستخطوں اور دیگر طریقوں سے بھاری رقم اور قیمتی سامان خورد برد کیا۔گرفتار ملزمان میں ایک سیاسی جماعت کا سیکٹر انچارج شاہین اقبال بھی شامل ہے، جو اس گروپ کا سرغنہ بھی بتایا جاتا ہے، جبکہ ملزمان کے خلاف 4 مختلف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ملزمان سے برآمد دو کروڑ روپے کی رقم جی پی او اکاؤنٹ میں جمع کروا دی گئی ہے اور دیگر جنرل پوسٹ آفسیز میں بھی تحقیقات کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close