کویتی شہریوں کے لیے نوکری کی جگہ خالی کرو کویت کی حکومت نے پاکستانیوں سمیت غیر ملکی کارکنوں پر بم گرا دیا، آئندہ تین ماہ میں کتنے لوگ نوکریوں سے فارغ کر دیئے جائیں گے؟

کو یت(پی این آئی) کو یت کی سرکاری وزارتوں میں سب کنٹریکٹرز کے ساتھ کام کرنے والے پچاس فیصد غیرملکیوں کو آئندہ تین ماہ میں فارغ کردیا جائے گا۔ العربیہ نے کویت کے اخبار عرب ٹائمز کے حوالے سے بتایا کہ بیشتر سرکاری وزارتیں اپنی لیبر فورس میں’کویتائزیشن‘ پہلے ہی شروع کر چکی ہیں۔ اس پالیسی کا

مقصد غیر ملکیوں کی جگہ سرکاری دفاتر میں کام کرنے والے کویتوں کی تعداد کو مرحلہ وار بڑھا نا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہنر مند افرادی قوت اور وہ تارکین جن کے پاس مطلوبہ مہارت کے معاہدے ہیں وہ بھی نئی پالیسی سے مستثنیٰ نہیں لیکن کام کے معیار کو متاثر ہونے سے بچانے کے لیے تارکین کو کویتی باشندوں کی دستیابی پر مرحلہ وار فارغ کیا فارغ کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close