پاکستان کے کس شہر میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر علاقہ مکینوں اور پولیس میں تکرار ہو گئی؟ لوگوں کو منتشر کرنے کے لیے پولیس ہوائی فائرنگ کرنے پر مجبور ہو گئی

کراچی (پی این آئی)کراچی کے علاقے جوہر آباد میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر علاقہ مکینوں اور پولیس میں تکرار، پولیس نے ہوائی فائرنگ کرکے لوگوں کو منتشر کردیا۔جوہر آباد میں پولیس نے حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سڑکوں پر قربانی کرنے پر علاقہ مکینوں کو روکا تو پولیس اور علاقہ

مکینوں کے درمیان تکرار ہوگئی۔اس موقع پر پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں لیا اور لوگوں کو منتشر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ بھی کی۔پولیس کے مطابق کچھ لوگوں نے پولیس پر چھریاں تان لیں تھیں جس پر ہوائی فائرنگ کی گئی۔پولیس کے مطابق تمام زیر حراست افراد کو تنبیہ کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات سیدناصر حسین شاہ کہا تھا کہ اس مرتبہ گلی کوچوں میں قربانی کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close