گجرات سے تعلق رکھنے والے پاکستانی کو برطانیہ میں اہم ترین سیاسی منصب پر فائز کر دیا گیا؟ملکہ برطانیہ نے اس اعزاز کی مںظوری کیوں دیدی؟

لندن(پی این آئی): پاکستانی نژاد ایک اور سیاستدان برطانوی دارالامراء کا رکن بن گیا، ملکہ برطانیہ نے پاکستانی نژاد عامر سرفراز کو ہاؤس آف لارڈز کا تاحیات رکن تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق ملکہ برطانیہ کی جانب سے منظوری کے بعد پاکستانی نژاد سیاست دان عامر سرفراز ہاؤس آف

لارڈز کے تاحیات رکن تعینات ہوگئے، لارڈ عامر سرفراز کا آبائی تعلق گجرات سے ہے۔لارڈ عامر سرفراز کے والد پاکستان نیوی میں خدمات مہیا کرتے رہے۔ لارڈ عامر سرفراز کا تعلق حکومتی جماعت کنزرویٹو پارٹی سے ہے۔ ملکہ نے حکومتی جماعت کے دس، لیبر پارٹی کے دو، ڈی یو پی کے ایک اور پانچ آزاد امیدواران کی منظوری دی ہے۔ رکن بننے کے بعد عامر سرفراز نے اپنے فرائض کی ادائیگی شروع کردی۔خیال رہے کہ برطانیہ کے سنہ 2019 کے عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے ممبران پارلیمان میں 15 پاکستانی نژاد برطانوی بھی شامل تھے، جنہوں نے مختلف سیاسی جماعتوں کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لیا اور پارلیمان پہچنے میں کامیاب ہوئے۔ اور اب برطانوی پارلیمان میں پاکستانی نژاد ارکان کی تعداد پندہ سے زائد ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال عام انتخابات میں لیبر پارٹی نے 12 پاکستانی نژاد امیدواروں کو ٹکٹ دیے تھے جن میں سے 10 کامیاب ہوئے تھے۔ جبکہ کنزرویٹیو پارٹی نے 19 پاکستانی نژاد سیاستدانوں کو پارٹی ٹکٹ دیے تھے جن میں صرف پانچ امیدوارن ہی ممبر پارلیمان منتخب ہو سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں