وزیر اعلیٰ سندھ انکوائری کرائیں بدین، ٹنڈو غلام علی میں با اثر شخص پر 11 سالہ گونگی بہری بچی سے زیادتی کا الزام، معاملہ پلاٹ کے قبضے کا ہے، مقامی ایس ایچ او کا مؤقف

بدین(پی این آئی)سندھ کے ضلع بدین کے علاقے ٹنڈو غلام علی میں بااثر شخص کی جانب سے گونگی بہری لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔بچی کی والدہ زلیخا نے الزام عائد کیا ہے کہ ٹنڈو غلام علی کے گاوں سردار لغاری میں بااثر شخص نے میری بیٹی سے زیادتی کی ہے۔متاثرہ لڑکی کی والدہ نے الزام لگایا ہے

کہ پولیس نہ تو لڑکی کا میڈیکل کرا رہی ہے اور نہ ہی ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے کو تیار ہے۔متاثرہ لڑکی کی والدہ زلیخا کے مطابق ٹنڈو غلام علی تھانے میں اس واقعے کی اطلاع دی گئی مگر پولیس کوئی کارروائی نہیں کر رہی ہے، نہ ہی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ایس ایچ او ٹنڈو غلام علی محمد نواز سرائی نے فون پر بتایا ہے کہ لڑکی سے زیادتی نہیں ہوئی، معاملہ پلاٹ کے تنازع کا ہے اس لیے لڑکی کا میڈیکل کرانا ضروری نہیں سمجھا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close