گجرات ڈسٹرکٹ جیل میں 101 سال کے قیدی کو جیل انتظامیہ نے نہیں موت نے رہائی دلا دی، کتنے قتل بزرگ ترین قیدی کے ذمے تھے؟

گجرات (پی این آئی)گجرات ڈسٹرکٹ جیل میں 101 سال کے قیدی کو جیل انتظامیہ نے نہیں موت نے رہائی دلا دی، کتنے قتل بزرگ ترین قیدی کے ذمے تھے؟گجرات کی ڈسٹرکٹ جیل میں 101 سال کا قیدی طویل علالت کے بعد انتقال کرگیا۔جیل حکام کا کہنا ہے کہ قیدی مہدی خان کئی دنوں سے اسپتال میں زیرعلاج تھا۔مہدی خان

کو 7 افراد کے قتل کے الزام میں عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔جیل حکام کا مزید کہنا ہے کہ 101سال کے قیدی مہدی خان نے زیادہ عمر اور بیماری کی بناء پر رہائی کی اپیل کررکھی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close