جہلم(طارق مجید کھوکھر) سماج دشمن عناصر کے خلاف جہلم پولیس کا کریک ڈاؤن جاری،5 ناجائز اسلحہ کے ملزمان گرفتارپسٹلز30بور6عدد معہ20روندزبرآمد 6 منشیات فروش گرفتار 4کلو400گرام چرس اور20لیٹر شراب برآمد،تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی خضر حیات تھانہ صدر نے دوران ناکہ بندی کاروائی
کرتے ہوئے ملزمان ولید اسحاق عرف وحیدی ولد محمد اسحاق سکنہ چونترہ سے پسٹل30بور معہ4روندز اور۔ارسلان ظفر عرف سنی ولد ظفر اقبال سکنہ سرائے عالمگیر ضلع گجرات سے پسٹل30بور معہ3روندز برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے اے ایس آئی ارشد محمود تھانہ صدر نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم سردار علی ولد محمد الیاس سکنہ کنتریلی جہلم سے پسٹل 30بور معہ 3روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ایس آئی عامر حسین تھانہ منگلا کینٹ نے اقدام قتل کے زیر تفتیش مقدمہ کے ملزم ظفر محمود ولد علی شاہ سکنہ جلو چک دینہ سے 2عددپسٹل30بور معہ 5روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔اے ایس آئی طالب حسین تھانہ پنڈدادنخان نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم عظمت علی ولد منظور احمد سکنہ بھیرہ ضلع سرگودھا سے پسٹل 30بور معہ 5روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔اے ایس آئی نعیم اقبال تھانہ دینہ نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم مشتاق احمد ولد تاج محمد سکنہ ڈومیلی محلہ دینہ سے 1کلو480گرام چرس اور رقم وٹک مبلغ 500روپے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔اے ایس آئی اظہر اقبال تھانہ چوٹالہ نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم جبران آصف ولد راجہ آصف سکنہ جنگو رڑیالہ سے 1کلو 420گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔اے ایس آئی محمد اشفاق تھانہ ڈومیلی نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد اسرار ولد محمد الطاف سکنہ گوڑھااتم سنگھ سوہاوہ سے 1کلو260گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔اے ایس آئی محمد بلال تھانبہ ڈومیلی نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم ارشد محمود ولد لہراسب خان سکنہ گوڑھا اتم سنگھ سوہاوہ سے 280گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔اے ایس آئی نعیم اقبال تھانہ دینہ نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے تجمل اشفا ق عرف کاکا ولد محمد اشفاق سکنہ میرا دینہ سے 10لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔اے ایس آئی شوکت محمود تھانہ دینہ دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد صدیق اکبر ولد محمد یٰسین سکنہ ڈومیلی محلہ دینہ سے 10لیٹر شراب اور رقم وٹک مبلغ 500روپے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں