صحافی روح اللہ کاکڑ کے بھتیجوں، صحافی محمد قسیم کاکڑ کے بھائی محمد قاسم کے چچا کے بیٹے حافیظ اللہ پر قاتلا نہ حملہ، ایف آئی آر درج کر لی گئی

پشین(پی این آئی) صحافی روح اللہ کاکڑ کے بھتیجوں صحافی محمد قسیم کاکڑ کے بھائی محمد قاسم کےچچا کےبیٹے حافیظ اللہ پر قاتلا نہ حملہ، حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب، ملزمان کی نشاندہی کردی گئی، ملزم کے خلاف پشین لیویز تھانے میںایف آئی آر درج کر لی گئی، تفصیلات کے مطابق صحافی

روح اللہ کاکڑ کے دو بھتیجے گزشتہ شب کلی لمڑان سے اپنے گھر کلی خیرآباد جارہے تھے کہ ایک سفید رنگ کابلی گاڑی میں سوارافراد نے لیویز چوکی کے قریب انکا راستہ روکا اور فائرنگ شروع کردی ، فائرنگ سے روح اللہ کاکڑ کے بھتیجوںکی موٹرسائیکل متاثر ہوئی،روح اللہ کاکڑ کے دونوں بھتیجے معجزانہ طور پر بچ گئے، نشاندہی ہونے پر ملزمان کے خلاف لیویز تھانہ پشین میں ایف آئی آر درج کرلی گئی، مزید تفتیش جاری ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close