خون سفید ہو گیا، لاہور میں بیٹی نے باپ کو قتل کردیا، ملزمہ کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا، وجہ کیا بنی؟

لاہور(پی این آئی)خون سفید ہو گیا، لاہور میں بیٹی نے باپ کو قتل کردیا، ملزمہ کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا، وجہ کیا بنی؟ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بیٹی نے باپ کو قتل کردیا، ملزمہ کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ کوٹ لکھپت پولیس نے شہری ارشد کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا، پولیس نے باپ کی قاتل

بیٹی، اس کی ماں کو سااتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق گرفتار چاروں ملزمان میں مقتول کی بیٹی سائرہ، بیوی ساجدہ عرف گوگو، معظم علی اور عرفان شامل ہیں۔ملزمہ سائرہ اپنی خالہ کے بیٹے معظم سے شادی کرنا چاہتی تھی جبکہ باپ ارشد اس شادی کے سخت خلاف تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ شادی سے منع کرنے کی رنجش پر سگی بیٹی سائرہ نے والدہ کے ہمراہ اپنے باپ کو قتل کروانے کا منصوبہ بنایا۔ملزمہ سائرہ نے منصوبہ بندی کے مطابق اپنے والد ارشد کا پستول چوری کر کے آشنا معظم کو دیا۔ ملزم معظم نے اپنی ساتھی عرفان کے ہمراہ مقتول ارشد کو گھر کے قریب فائر مار کر قتل کر دیا۔کوٹ لکھپت پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان مقتول ارشد کو قتل کرکے موقع سے فرار ہو گئے اور بعد ازاں ڈکیتی اور قتل کا ڈرامہ رچا دیا۔پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے واردات میں استعمال ہونیوالی موٹرسائیکل اور پستول برآمد کر لیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close