مورو(پی این آئی)اندرون سندھ، مورو میں پنچایت کے دوران جھگڑا، ڈنڈے، اینٹیں اور کلہاڑیاں چل گئیں، 6 افراد زخمی ہو گئے۔مورو تحصیل کے میں ٹھیک ہوں. پولیس اسٹیشن کی حدود گائوں علی خان کھوسوں میں زمینی تکرار کا فیصلہ گائوں سعدی مھرانی میں چل رہا تھا فیصلے کے دوران دونوں گروپوں کے اندر اچانک
تو تو میں ہو گئی اور جھگڑا شروع ہوگیا جس کے نتیجے میں گولی لگنے سے سبحان علی ولد کرڑ کھوسو، غلام قادر ولد محرم خان کھوسو، امان اللہ ولد علی دوست کھوسو زخمی ہوئے اور اینٹوں، ڈنڈوں کلہاڑی لگنے سے اعجاز علی ولد پٹھان خان کھوسو، غلام حسین ولد محرم خان کھوسو، حبدار ولد محرم خان کھوسو زخمی ہوئے اطلاع کے مطابق فیصلہ قبول برڑو اور احمد شاہ کر رہے تھے جبکہ گائوں علی خان کھوسو میں پولیس نے بھاری نفری کے ساتھ کنٹرول سنبھال لیا ہے اور گائوں کے خارجی اور داخلے والوں راستوں پر پولیس پکٹ لگا دی گئی جبکہ دونوں گروپ گائوں میں مورچہ بند ہوگئے ہیں اور فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں