بہاولپور پولیس کی کارروائی،11 شراب فروشوں سمیت 17 ملزمان دھر لیے گئے، سینکڑوں لیٹر شراب برآمد

بہاولپور(پی این آئی)شراب فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے تھانہ سٹی حاصل پورپولیس نے ملزم عبدالشکورسے150 لیٹر شراب،380لیٹرلہن معہ چالوبھٹی،محمدمحبوب سے30 لیٹر ،تھانہ اوچ شریف پولیس نے محمداعجازسے160لیٹر شراب،200 لیٹر لہن معہ چالوبھٹی،طیب عباس سے90لیٹر ،تھانہ عباس نگر

پولیس نے عبدالحمید سے50 لیٹر ،عبدالغفارسے25 لیٹر ،تھانہ کینٹ پولیس نے محمدصابر سے20 لیٹر ،خلیل احمد سے20 لیٹر ،تھانہ قائم پورپولیس نے محمدناصر سے90 لیٹر شراب،30 لیٹرلہن معہ چالوبھٹی،تھانہ عنایتی پولیس نے محمداقبال سے60 لیٹر شراب،50لیٹرلہن معہ چالوبھٹی اورتھانہ صدر بہاول پورپولیس نے طلعت سے25 لیٹر شراب برآمدکرلی۔تھانہ سٹی احمدپورشرقیہ نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم خیرات حسین سے1050گرام چرس معہ وٹک رقم480 روپے جبکہ محمدسلیمان سے200گرام چرس معہ وٹک رقم 500 روپے برآمدکرلیے۔پولیس تھانہ مسافرخانہ ،سٹی احمدپورشرقیہ اورسول لائنز نے ملزمان سے اسلحہ برآمد کر لیا ۔متعلقہ پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close