دبئی(پی این آئی)اماراتی حکام نے یقین دہانی کروائی ہےکہ کورونا وبا ختم ہونے کے بعد متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پاکستانی ملازمین کوفوقیت دی جائےگی۔وزارت سمندر پار پاکستانی کے مطابق اماراتی حکام کی جانب سے یہ یقین دہانی وزیراعظم کے معاون خصوصی ذلفی بخاری کے دورہ عرب امارت کے دوران
کروائی گئی ہے۔ذلفی بخاری کے مطابق کورونا وبا کے دوران یو اے ای سے 1200 پاکستانی قیدی انسانی بنیادوں پر رہا ہو کر وطن واپس پہنچے ہیں جب کہ ابو ظبی کی جیل میں اب 121 پاکستانی قیدی بچے ہیں۔معاون خصوصی نے پاکستانی قیدیوں کی رہائی پر یو اے ای حکام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔اپنے دورے کے دوران ذلفی بخاری نے دبئی میں پاکستانی بزنس کمیونٹی سے ملاقات کی اور انہیں یقین دہانی کروائی کے کہا پاکستانی ملازمین کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے گا۔ذلفی بخاری نے کورونا وبا کے دوران پاکستانی بزنس کمیونٹی کی خدمات کے اعتراف میں تعریفی اسناد بھی دیں،اس دوران شبیر مرچنٹ، احمد شیخانی، اقبال داؤد اور دیگر کاروباری افراد کو اسناد دی گئیں۔ان پاکستانی کاروباری شخصیات نے امارات میں پھنسے پاکستانیوں کے انخلاء اور ان کے راشن کے لیے مالی تعاون کیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں