گل پانڑہ کی اسسٹنٹ کمشنر کی سرکاری عمارت میں ٹک ٹاک ویڈیوکا معاملہ ,سیاسی رہنما کے تہلکہ خیز انکشافات ، چیف سیکرٹری کو لکھے گئے خط کی تفصیلات سامنے آگئیں

پشاور (پی این آئی)پشتو گلوکارہ گل پانڑہ کی ڈی سی ہائوس لنڈی کوتل میں ٹک ٹاک وڈیو کے معاملے پر مسلم لیگ ن رہنما ارباب خضر حیات کی جانب سے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کو خط لکھا گیا ہے۔ارباب خضر حیات کا چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کو لکھے گئے خط میں کہنا ہے کہ گل پانڑہ میری فیملی کے ساتھ لنڈی کوتل گئی تھی، گل پانڑہ سمیت فیملی میں شامل تمام

افراد کے چہروں پر ماسک تھے۔ارباب خضر حیات نے اپنے خط میں کہا کہ گل پانڑہ کی شناخت کو ظاہر نہیں کیا گیا تھا، اسسٹنٹ کمشنر نے ہماری فیملی کو دفتر میں چائے کی دعوت دی تھی، گل پانڑہ نے سبزہ زار میں چند سیکنڈ کی ٹک ٹاک وڈیو بنائی تھی۔خط کے متن کے مطابق گل پانڑہ نے ذاتی اکائونٹ سے ویڈیو اپ لوڈ کروائی، سوشل میڈیا پر گل پانٹرہ کی ٹک ٹاک وڈیو کو غلط رنگ دے کر پیش کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close