بھینس کالونی کراچی میں ڈاکو کتنے لاکھ مالیت کے قربانی کے بکروں سے بھرا ٹرک چھین کر فرار ہو گئے، خالی ٹرک کہاں سے برآمد ہوا ؟

کراچی(پی این آئی)بھینس کالونی کراچی میں ڈاکو کتنے لاکھ مالیت کے قربانی کے بکروں سے بھرا ٹرک چھین کر فرار ہو گئے، خالی ٹرک کہاں سے برآمد ہوا ؟بھینس کالونی میں ڈاکو 38 لاکھ روپے مالیت کے بکروں سے لدا ٹرک چھین کر فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق جمعے کو بھینس کالونی میں پانچ مسلح ملزمان

نے ٹرک ڈرائیور سمیت اس میں سوار دیگر افراد کو رسیوں سے باندھ کر نقدی اور موبائل بھی لوٹے اور باآسانی فرار ہوگئے۔سکھن پولیس کا کہنا ہے کہ اس راستے سے جب بعد میں کچھ افراد گزرے تو انھوں نے ٹرک ڈرائیور اور دیگر افراد کی رسیاں کھول کر انھیں آزاد کیا جس کے بعد انھوں نے پولیس کو مطلع کیا۔ پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر 393/2020 درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔مدعی کے مطابق ٹرک میں 38 لاکھ روپے مالیت کے 67 بکرے موجود تھے۔ بعدازاں سہراب گوٹھ پولیس نے سکھن پولیس کو اطلاع دی کہ ان کے علاقے سے چھینا گیا ٹرک خالی حالت میں سہراب گوٹھ کے علاقے سے مل گیا جسے پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close