کویت سے باہر موجود اقامہ ختم ہونے والے 70 ہزار غیر ملکی کارکنوں کے بارے میں کویت حکومت نے اہم فیصلہ کر لیا، تفصیل جانیئے اس رپورٹ میں

کویت (پی این آئی)کویت سے باہر موجود اقامہ ختم ہونے والے 70 ہزار غیر ملکی کارکنوں کے بارے میں کویت حکومت نے اہم فیصلہ کر لیا، تفصیل جانیئے اس رپورٹ میں۔کورونا بحران کے آغاز سے اب تک ایسے 70 ہزار ایسے غیرملکی ریکارڈ پر آئے ہیں جن کے کویتی اقامے ختم ہوگئے ہیں۔ کویتی وزارت داخلہ نے

ایسے تارکین وطن کا مسئلہ ٹھوس بنیادوں پر حل کرنے کا سلسلہ شروع کردیا۔کویتی ذرائع ابلاغ کے مطابق آئندہ ہفتے کویت کی وزارت داخلہ کے اعلی افسران بیرون کویت موجود 70 ہزار غیرملکیوں کے معاملات کا ہر پہلو سے جائزہ لیں گے۔اطلاعات کے مطابق وزارت داخلہ کے حکام تارکین وطن کی کویت واپسی سے متعلق اہم فیصلے کریں گے۔ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ زائد المیعاد اقامے والے 70 ہزار غیرملکیوں کو متعدد زمروں میں تقسیم کر دیا گیا ہے- ہر زمرے میں شامل تارکین کے معاملات الگ الگ بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔کویتی وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جن غیرملکیوں کی کویت واپسی کا فیصلہ ہوگا ان کے لیے وزٹ ویزے جاری ہوں گے- ان ویزوں پر وہ کویت واپس آئیں گے.کویت پہنچ کر ان کے وزٹ ویزے سابقہ ریزیڈنٹ پرمٹ میں تبدیل کردیے جائیں گے۔ کویتی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ان 70 ہزار افراد میں سے 3 زمروں میں شامل غیرملکیوں کی بابت طے کیا جا رہا ہے کہ انہیں واپسی کی اجازت نہیں ہوگی۔ ایسے غیرملکی کارکن جن کی عمریں 60 برس سے زیادہ ہوچکی ہیں۔ایسے غیرملکی کارکن جن کے اقامے فرضی کمپنیوں کے ہیں اور یہ کارکن ان کمپنیوں کے حقیقی ملازم نہیں ہیں۔وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاں گھریلو عملے کا تعلق ہے تو ان کی کویت واپسی یا عدم واپسی کا فیصلہ سکیورٹی ریکارڈ اور عمر کی بنیاد پر کیا جائے گا-۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close