کراچی میں مبینہ طور پر نشے میں دھت خاتون صحافی نے تھانے میں گھس کر کیا کچھ کر دیا؟ انکوائری کا حکم دے دیا گیا

کراچی(پی این آئی) کراچی میں مبینہ طور پر نشے میں دھت خاتون صحافی نے تھانے میں گھس کر کیا کچھ کر دیا؟ انکوائری کا حکم دے دیا گیا۔ملک میں خاتون کی جانب سے اہلکاروں پر تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوگیا، مبینہ خاتون صحافی نے تھانے میں گھس کر لیڈی اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔کراچی کے علاقے

کورنگی زمان ٹاؤن تھانے میں مبینہ صحافی نے گھس کر ہنگامہ آرائی شروع کردی اور پولیس اہلکاروں پر تھپڑوں کی بارش کردی۔ذرائع کے مطابق پہلے خاتون نے تھانے کے دروازے پر ہارن بجانا شروع کردیا جس پر پولیس نے خاتون سے کہا کہ اندر آجائیں جو بھی بات کرنی ہے اندر تھانے میں آکر کرلیں۔پولیس ذرائع کے مطابق دونوں خواتین مبینہ طور پر نشے میں دھت تھیں، اہلکار بار بار کہتا رہا کہ مجھے ہاتھ نہ لگائیں لیکن خاتون نے ایک نہ سنی اور تھپڑوں کی برسات کردی۔دوسری جانب ایس ایس پی کورنگی نے زمان ٹاؤن تھانے کے گیٹ پر بنی خاتون کی ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی لانڈھی سب ڈویژن کو واقعے سے متعلق لیگل ایکشن کے احکامات جاری کردئیے۔ذرائع کے مطابق واقعے کی انکوائری کے لیے ایس پی لانڈھی کو سب ڈویژن افسر مقرر کردیا گیا ہے وہ تین دن کے اندر رپورٹ پیش کریں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close