عمران خان کی جنگ عمران خان کے ساتھ ہی ہے، نیب ’عیب‘ ہے نیب نہیں ،جسے ہٹانا ہو تو کیا کیا جاتا ہے ،عمران خان کی حکومت کب تک ہونی چاہیے ؟ سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی)سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ نیب کےباعث 20 سال میں قومی معیشت، معاشرت پر گہرےاثرات ہوئے، نیب ’عیب‘ ہے نیب نہیں۔ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ نیب نے کبھی کسی کو سزا نہیں دی،

سیاسی عمل میں رکاوٹیں کھڑی کیں، جسے راستے سے ہٹانا ہو نیب کا ہتھیار استعمال کیا جاتا ہے۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان کی جنگ عمران خان کے ساتھ ہی ہے، وہ اپنے پرانے بیانات سے جنگ کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو 5 سال حکومت کرنے دیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close