پنجگور بازار میں دن دہاڑے ڈکیتی ،16 لاکھ روپے چھین لیے گئے

پنجگور ( پی این آئی) پنجگور بازار میں دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات، ڈاکو16 لاکھ روپے چھین کر لے گئے ،تفصیلات کے مطابق پنجگور کے رہائشی کاروباری شخصیت افتخار سے گن پوائنٹ پر نامعلوم ڈاکوؤں نے چتکان بازار میں 16 لاکھ روپے کی رقم چھین کر فرار ہوگئے ۔پولیس کے مطابق افتخار کواس وقت گچک

منڈی میں لوٹ لیا گیا جب وہ پیسے جمع کرانے قریبی بنک جارہے تھے بازار میں دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل چکا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close