سدھووال میں والد اور دو بیٹوں کو رات کے اندھیرے میں قتل کر دیا گیا، میانہ اور اعوان گروپوں میں دشمنی کی وجہ کیا ہے؟ تفصیل جانیئے

پھلر وان(پی این آئی)سدھووال میں والد اور دو بیٹوں کو رات کے اندھیرے میں قتل کر دیا گیا، میانہ اور اعوان گروپوں میں دشمنی کی وجہ کیا ہے؟ تفصیل جانیئے۔پرانی دشمنی کی بناء پر نواحی گائوں سدھووال میں والد اور دو بیٹوں کو رات کے اندھیرے میں قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر تینوں نعشوں کو پھلروان

ہسپتال پہنچایا اور پوسٹ مارٹم کیا گیا، بتایا گیا ہے کہ تقریبا پانچ سال قبل میانہ اور اعوان گروپوں کے درمیان جھگڑے میں دونوں پارٹیوں کا ایک ایک شخص قتل ہو گیا تھا۔ اس کیس میں محمد آصف نامی شخص کو سزائے موت ہوئی تھی جو جیل میں ہے گزشتہ رات محمد بشیر اعوان اور اس کے بیٹے محمد عارف اور مظہر اقبال گھر میں سوئے ہوئے تھے کہ فائرنگ کر کے تینوں کو قتل کردیا گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے نعشیں قبضہ میں لے کر پھلروان ہسپتال پہنچائیں۔ قتل کی خبر ملتے ہی سینکڑوں لوگ جائے وقوعہ اور ہسپتال پہنچ گئے اور افسوس کا اظہار کیا۔ پھلروان پولیس کی نفری کے علاوہ تحصیل و ضلعی آفیسر نے بھی وقوعہ کا دورہ کیا اور ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ پھلروان پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close