منڈی بہاالدین کے علاقے سوہاوہ کا 8 سالہ تیمور ٹافیاں لینے گھر سے نکلا لیکن پھر اس کی کے زیر تعمیر مکان سے ملی، علاقے میں کہرام مچ گیا

منڈی بہاء الدین: (پی این آئی)منڈی بہاالدین کے علاقے سوہاوہ کا 8 سالہ تیمور ٹافیاں لینے گھر سے نکلا لیکن پھر اس کی لاش پڑوس کے زیر تعمیر مکان سے ملی، علاقے میں کہرام مچ گیا، مقتول کی لاش پڑوس کے زیر تعمیر مکان سے ملی۔ آٹھ سالہ تیمور ٹافیاں لینے کے لئے گھر سے نکلا تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق لاش

پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔ ڈی پی او ناصر سیال بھی واقعہ کی اطلاع ملنے پر ہسپتال پہنچے جہاں انہوں نے دوران گفتگو کہا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد صورتحال واضح ہوگی، تاہم ابھی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ادھر وزیراعلیٰ پنجاب نے سوہاوہ میں زیادتی کے بعد 8 سالہ بچے کے قتل واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔انہوں نے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ معصوم بچے کے قاتل قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔ انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندان کو ہرقیمت پر انصاف فراہم کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے مقتول بچے کے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close