بہاولپور پولیس متحرک، اغواء کار پکڑا گیا، دو لڑکیاں بازیاب کرا لی گئیں، تفتیش تیزی سے جاری

بہاولپور(پی این آئی)بہاولپور پولیس متحرک، اغواء کار پکڑا گیا، دو لڑکیاں بازیاب کرا لی گئیں، تفتیش تیزی سے جاری، مدعیہ مقدمہ مسماہ بشری بی بی نے تھانہ ڈیراورپولیس کو درخواست دی کہ غلام مصطفی شاہ کے ڈیرہ پرمیں اپنی تین بیٹیوں اورایک بیٹے کے ساتھ رہائش پذیر ہوں ۔ قمر رسول اپنی بیوی بچوں کے ہمراہ

ہمارے ساتھ کاشت کاری کرتا تھا۔میں رشتہ داروں کے ہا ں گئی ہو ئی تھی ، واپس آئی تو میری تین بیٹیاں اورایک بیٹا گھر پر موجود نہ تھے اورساتھ ہی گھر کا مکمل سامان بھی ناموجود پایا ۔گواہان نے بتلایا کہ قمر رسول اپنی بیوی بچوں اورفرحان علی آپ کی تین بیٹیاں اور سامان لے کر چلا گیا ہے ۔جس پرتھانہ ڈیراورپولیس نے ملزم قمر رسول کوٹریس کرکے گرفتارکرکے دونوں لڑکیا ں برآمد کر لیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close