ملتان میں 3 خواتین کے اغواء اور زیادتی کے الگ الگ واقعات، پولیس خاموش تماشائی بن گئی، کوئی پوچھنے والا نہیں

ملتان (پی این آئی)ملتان میں 3 خواتین کے اغواء اور زیادتی کے الگ الگ واقعات، پولیس خاموش تماشائی بن گئی، کوئی پوچھنے والا نہیں، مٹھل خان نے پولیس شاہ شمس کو درخواست دی کہ اسکی 16 سالہ بیٹی کو رفیق ،غضنفر وغیرہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اغوا کرکے لے گئے۔نسیم بی بی نے پولیس گلگشت کو درخواست

دی کہ اسے منیر اور ربنواز نے زبر دستی زیادتی کی ۔قیصر نے پولیس سیتل ماڑی کو درخواست دی کہ اسکی بھانجی گھر کو زاہد اور اعجاز نے اسے اغوا کیا بعد ازاں پنچائت میں انہوں نے بھانجی کو واپس کرنے کا وعدہ کیا جو اب انکاری ہیں۔شمائلہ بی بی نے مخدوم رشید پولیس کو درخواست دی کہ ارشد اور احمدنے اسے اغوا کیا اور احمد نے زیادتی کا نشانہ بنایاجبکہ ارشد گن لے کر کھڑا رہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close