گگو منڈی میں لاکھوں روپے مالیت کے قربانی کے بکرے چھین لیے گئے، پولیس مقدمہ درج کرنے کی بجائے دھمکیوں پر اتر آئی، کیوں؟

گگو منڈی (پی این آئی)گگو منڈی میں لاکھوں روپے مالیت کے قربانی کے بکرے چھین لیے گئے، پولیس مقدمہ درج کرنے کی بجائے دھمکیوں پر اتر آئی، کیوں؟ نواحی گائوں197ای بی کے رہائشی ناصر جنید اور محمد شہزاد شیخ گزشتہ روزپانچ بکرے مالیتی تین لاکھ روپے فروخت کرنے کے لیے بورے والا لے کر گئے

اورلاہور روڈپر باندھ کر قریب ہی کھڑے تھے کہ صبح پانچ بجے کے قریب کار میں سوار تین مسلح افرادنے اسلحہ تان کر پانچوں بکرے کار میں لوڈ کر کے فرار ہو گئے متاثرین نے 15پر کال کی تو موقع پر ٹی اے ایس آئی عارف سیخ پا ہوگیا۔ اور مقدمہ درج کرنے کی دھمکی دی۔ متاثرین نے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close