جہانیاں سے بین الاضلاعی موٹر سائیکل ڈکیت گینگ کے 5 ارکان پکڑے گئے، کتنے موٹر سائیکل، موبائل فون اور کرنسی برآمد ہوئی؟

جہانیاں (پی این آئی)جہانیاں سے بین الاضلاعی موٹر سائیکل ڈکیت گینگ کے 5 ارکان پکڑے گئے، کتنے موٹر سائیکل، موبائل فون اور کرنسی برآمد ہوئی؟، ڈی پی او خانیوال کی ہدایت پر ایس ڈی پی او سرکل جہانیاں چوہدری غلام مصطفیٰ کی زیر قیادت انچارج تھانہ جہانیاں صابر قریشی،انچارج تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد شوکت

سنپال،مقصود نکیانہ،سکیورٹی آفیسر اصغر نائچ پر مشتمل خصوصی ٹیم نے دو تھانوں کی پولیس نفری کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر چک116دس آر سے موٹر سائیکل ڈکیت گینگ کے ایک رکن کو حراست میں لیا جس کی نشاندہی پر پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارکر بین الاضلاعی موٹر سائیکل ڈکیت گینگ کے مزید5ارکان کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے4موٹر سائیکل، ڈکیتی شدہ موٹر سائیکلوں کے پارٹس، موبائل فونز، لاکھوں روپے نقدی اور اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ڈکیت گینگ نے لوٹ مار کا بازار گرم کررکھا تھاپولیس تحقیقات میں مصروف ہے جبکہ اہم انکشافات متوقع ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close