بہاولنگر، جعلی کرنسی سے قربانی کے جانور خریدنے والے بیوپاریوں کے ساتھ کیا ہوا؟ کتنے کروڑ برآمد ہوئے؟

بہاولنگر(پی این آئی)بہاولنگر، جعلی کرنسی سے قربانی کے جانور خریدنے والے بیوپاریوں کے ساتھ کیا ہوا؟ کتنے کروڑ برآمد ہوئے؟بہاولنگر میں عید قربان پر سادہ لوح بیوپاریوں سے جعلی کرنسی کے ذریعے جانور خریدنے والے 5 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ڈسٹرکٹ پولیس ترجمان کے مطابق بہاولنگر پولیس نے

ملزمان سے 1 کروڑ روپے سے زائد کی جعلی کرنسی بھی برآمد کرلی ہے۔ترجمان کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی کرنسی بنانے والے بین الاضلاعی گینگ کے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان کے مطابق ملزمان سے 1 کروڑ روپے کی جعلی کرنسی اور کرنسی تیار کرنے کے آلات اور کیمیکل برآمد کرلیے ہیں۔گرفتار ملزمان میں فیاض حسین، امجد خان، رشید، علی احمد اور سرفراز حسین شامل ہیں۔ملزمان عید قربان پر بیوپاریوں سے جانوروں کی خریداری کے لئے جعلی کرنسی استعمال کرنا چاہتے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close