کراچی (پی این آئی)کراچی میں دہشتگردی کی بڑی منصوبہ بندی ناکام بنادی گئی، بھارتی خفیہ ایجنسی سے وابستہ 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ایس ایس پی ویسٹ فداحسین جانوری نے پر یس کا نفر س کے دوران بتایا کہ گرفتار 6 ملزمان بھارتی خفیہ ایجنسی کی حمایت یافتہ کالعدم علیحدگی پسند تنظیم ’براس‘ سے تعلق رکھتے
ہیں، ملزمان میں شیر خان، کریم بخش عرف بگل، دلشاد، موران خان عرف مولو، درخان اور ناری اور امیر بخش عرف نری شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملزمان کے قبضے سے آوان لانچر، 5 دستی بم، 6 آوان بم، تین کلاشنکوف، ایک ہزار گولیاں برآمد ہوئی ہیں، جبکہ چھاپے کے دوران تین نائن ایم ایم پستول کی گولیاں اور دھماکہ خیز مواد بھی ملا ہے۔فداحسین جانوری نے کہا کہ گرفتار ملزمان نے کراچی میں بڑے حملے کی منصوبہ بندی کا انکشاف کیا ہے، جبکہ ملزمان بلوچستان کے علاقوں میں آرمی فرنٹیئر کانسٹیبلری اور لیویز کے قافلوں پر حملوں میں ملوث رہے ہیں۔ایس ایس پی ویسٹ نے کہا کہ ملزمان قانون نافذ کرنے والے اداروں کی چیک پوسٹوں اور گاڑیوں پر بھی حملے کرتے رہے، جبکہ براس تنظیم کو بھارتی خفیہ ایجنسی را کی حمایت حاصل ہے اور وہی ان کی تربیت اور فنڈنگ کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملزمان کا مضبوط نیٹ ورک افغانستان سے چلایا جا رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں