بیٹے نے سرگردھا پولیس کو ڈکیتی کی واردات میں 65 سالہ ماں کے قتل کی اطلاع دی، پولیس نے بیٹے کو دو تھپڑ مارے تو 10 منٹ میں بیٹے نے کیا لرزہ خیز انکشاف کیا؟

سرگردھا(پی این آئی)بیٹے نے سرگردھا پولیس کو ڈکیتی کی واردات میں 65 سالہ ماں کے قتل کی اطلاع دی، پولیس نے بیٹے کو دو تھپڑ مارے تو 10 منٹ میں بیٹے نے کیا لرزہ خیز انکشاف کیا؟احساس کفالت پروگرام کے 12 ہزار روپے ہتھیانے کے لئے نوجوان نے حقیقی ماں کو قتل کرکے ڈکیتی کا رنگ دیدیا ، 10 منٹ کی

تفتیش میں اعتراف جرم بھی کرلیا،بھلوال کے سنگدل عبدالرحمٰن کی واقعہ کو ڈکیتی بنا نیکی کوشش ناکام،10منٹ تفتیش میں اعتراف جرم بھی کرلیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق چک نمبر 6 شمالی بھلوال کی 65 سالہ حمیدہ بی بی احساس پروگرام کے 12 ہزار روپے وصول کرکے اپنے 23 سالہ بیٹے عبدالرحمن کیساتھ موٹر سائیکل پر جارہی تھی ،راستے میں بیٹے نے بارہ ہزار مانگے ،انکار پر ویرانے میں لے جاکرچھری کے وار کرکے قتل کر دیا۔پولیس کے آنے پر بتایا کہ ڈاکو ماں سے 12 ہزار چھین کر قتل کرگئے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close