سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانی کارکنوں کے لیے خوشخبری، نجی اداروں سے وابستہ ملازمین کے بقایات کی وصولی کے لیے نیا نظام قائم کر دیا۔ تفصیل جانیئے

ریاض(پی این آئی)سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانی کارکنوں کے لیے خوشخبری، نجی اداروں سے وابستہ ملازمین کے بقایات کی وصولی کے لیے نیا نظام قائم کر دیا۔ تفصیل جانیئے۔سعودی عرب میں کام کرنے والے غیرملکیوں کے لیے خوشخبری ہے کہ حکومت نے نجی اداروں سے وابستہ ملازمین کے بقایات

کی بحفاظت ادائیگی کے لیے انشورنس اسکیم منظور کر لی۔وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود انجینئر احمد الراجحی کے مطابق انشورنس اسکیم کی منظوری مملکت کے سربراہ شاہ سلمان کی جانب سے دی گئی ہے جس سے پرائیویٹ کمپنیوں اور اداروں میں کام کرنے والے غیر ملکی ملازمین کے معطل جملہ حقوق بحال اور ان کے واجبات کی ادائیگی کا مسئلہ ٹھوس بنیادوں پر حل ہو جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جو انشورنس اسکیم کے قاعدے، ضابطے، طریقہ کار اور فیس کا تعین کرے گی جب کہ ان غیر ملکی ملازمین کے زمروں کا تعین بھی کرے گی جس پر اسکیم کا نفاذ ہوگا۔کمیٹی میں وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود، وزارت خزانہ اور سعودی عریبین مانیٹری (ساما) کے نمائندے شامل ہوں گے جو اسکیم کے خدوخال اور طریقہ کار اور پالیسی کو وضع کریں گے۔انشورنس اسکیم سے غیرملکی ملازمین کو اپنے واجبات کو لاحق خطرات انتہائی کم ہو جائیں گے اور ان کے جملہ حقوق بھی محفوظ رہیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close