دو ماقبل لاپتہ ہونے والے بچے کی لاش ملنے کے بعد قتل میں ملوث3 افراد گرفتار

پنجگو ( پی این ائی )پنجگور کے علاقے سریکوران سوردو میں ایک روز قبل بچے کےڈھانچہ نما لاش برآمد ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کرلیا اس سلسلے میں ڈی پی او پنجگور حنیف بلوچ نے کہا کہ پنجگور پولیس نے ایس ایچ او جاوید بلوچ کی نگرانی پر سوردو سریکوران کے علاقے

سےبچے کے مبینہ قاتلوں غلام رسول حسین اور مجیب کو گرفتارکر لیا ہے انہوںنے کہا کہ ایک ماہ قبل بچے کی گمشدگی اور اغوا کی رپورٹ مقامی تھانے میں درج کی گئی تھی جبکہ ایک روز قبل پنجگور کے علاقے سریکوران سوردو سے ایک مکان سے ڈھانچہ نما لاش برآمد ہوا تھا جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مالک مکان اور دیگر دو افراد کو گرفتارکر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔ڈی پی او پنجگور حنیف بلوچ نے کہا کہ بچے کے قتل کے حوالے سے سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں انہوں نے کہا کہ پولیس اپنے فرائض سے غافل نہیں اور ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کردیا ہے انہوں نے کہا کہ پنجگور پولیس چوروں ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتی رہے گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close