پنجگور بازار کے مدرسے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے مدرسے کا مہتمم جاں بحق

پنجگور ( پی این ائی) پنجگور بازار کے ایک مدرسے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے مدرسے کا متہم جان بحق قریبی رشتہ دار شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجگور چتکان بازار میں مسلح افراد نے ایک مدرسے کے متہم مولوی ارشاداللہ ولد مولوی محمد حسن سکنہ چتکان اور عبدالکریم ولد خان محمد سکنہ ایراب

پر خودکار ہھتیار سے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مولوی ارشاداللہ موقع پر جان بحق ہوگیا جبکہ عبدالکریم گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جہنیں بعدازاں تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کردیاگیا مقتول ارشاداللہ اور عبدالکریم دونوں ہم زلف بتائے بتائے جاتے ہیں پولیس کے مطابق واقعہ زمینی تنازعہ کا شاخسانہ ہوسکتا ہے تاہم کیس کی تمام زایوں سے تفتیش کررہے ہیں واقعہ میں ملوث افراد کو بہت جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close