سوات میں ایف سی اہلکار کا قاتل پکڑا گیا، اپنے ہی کمانڈر نے قتل کا اعتراف کر لیا، قتل کی وجہ بھی بتا دی

سوات(پی این آئی)سوات میں ایف سی اہلکار کا قاتل پکڑا گیا، اپنے ہی کمانڈر نے قتل کا اعتراف کر لیا، قتل کی وجہ بھی بتا دی، سوات میں ایف سی اہلکار کے قتل کا ڈراپ سپین ہوگیا،ایف سی اہلکار کو دہشت گردوں نے نہیں اپنے ہی کمانڈر نے فائرنگ کرکے قتل کیا، لانس نائیک عثمان غنی کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار

کرلیا گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق 15جولائی کو بوقت ساڑھے تین بجے بیاکند میں چیک پوسٹ میں ڈیوٹی پر مامور ایف سی اہلکار محمد کبیر سکنہ لکی مروت فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا تھا جس پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ قاسم علی خان نے خصوصی ٹیم تشکیل دی ڈی ایس پی مٹہ پیر زربادشاہ نے دیگر اہلکاروں کے ساتھ جدید خطوط پر تفتیش کا آغاز کیا اورمختلف زاویوں سے تفتیش کرتے ہوئے دوران تفتیش ایف سی کمانڈر عثمان غنی نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وقوعہ کی شب میں سو رہا تھا۔ خواب میں گھبرا کر میں اْٹھا کہ کسی نے ہم پر حملہ کیا ہے جس پر میں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ایف سی اہلکار محمد کبیر فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا،پولیس نے لانس نائیک عثمان غنی کو حراست میں لیکر اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close