غریب ہونا کوئی جرم ہے؟غریب کی 8سالہ بچی ہمسائے کے گھر ٹی وی دیکھنے گئی اور قتل ہو گئی

چنئی (پی این آئی)غریب ہونا کوئی جرم ہے؟غریب کی 8سالہ بچی ہمسائے کے گھر ٹی وی دیکھنے گئی اور قتل ہو گئی، بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست تامل ناڈو کے شہر چنئی میں پیش آیا جہاں تیسری جماعت کی طالبہ 8 سالہ لڑکی ٹی وی دیکھنے پڑوسی کے گھر جایا کرتی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑکی اپنی

والدہ کے ساتھ اکیلی رہتی تھی اور اس کی ماہ دیہاڑی داڑ ملازمہ ہےجس وجہ سے غربت کے باعث ٹی وی نہ ہونے کی وجہ سے بچی معمول کی طرح پڑوسی کے گھر ٹی وی دیکھنے گئی اور اس سے ٹی وی آن کرنے کا کہا جب کہ اس دوران گھر کا مالک اپنے والد سے بحث میں مصروف تھا اور بچی کی فرمائش پر طیش میں آگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ٹی وی آن کرنے کی فرمائش پر مالک مکان نے پہلے بچی کا گلا دبایا اور اس ایک ریگ پر دے مارا اور پھر اس نے بچی کو پلاسٹک کے ڈرم میں ڈال کر اسے بند کردیا۔پولیس کےمطابق بچی تقریباً ایک گھنٹے تک ڈرم میں بند رہی جس سے دم گھٹنے کی وجہ سے وہ ہلاک ہوگئی جب کہ ملزم نے ڈرم کو بچی کے لاش کے ساتھ ہی قریبی نہر میں پھینک دیا۔پولیس کے مطابق واقعے کے ایک عینی شاہد نے بچی کی لاش کو پانی میں دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی جب کہ پولیس نے بچی کو قتل کرنے والے ملزم اور اس کی لاش پانی میں پھینکنے میں مدد کرنے والے اس کے ساتھی کو بھی گرفتار کرلیا۔پولیس کا کہنا ہےکہ بچی کے ساتھ زیادتی کا بھی شبہ ہے اس لیے پوسٹ مارٹم رپورٹ کیا انتظار کیا جارہا ہے جب کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں