پولیس کا ہے فرض مدد آپ کی ،کاہنہ پولیس کے اے ایس آئی نے موٹر سائیکل چوری میں گرفتار6 افراد کو ریکوری کے نام پر 3لاکھ روپے رشوت لیکر چھوڑ دیا

کاہنہ (پی این آئی)پولیس کا ہے فرض مدد آپ کی ،کاہنہ پولیس کے اے ایس آئی نے موٹر سائیکل چوری میں گرفتار6 افراد کو ریکوری کے نام پر 3لاکھ روپے رشوت لیکر چھوڑ دیا، تبدیلی سرکار کے پولیس کلچر تبدیل کر نے کے دعوئے ٹھس، اے ایس آئی زاہد نے موٹر سائیکل چوری کے شعہ میں چھ افراد کو گرفتار کر کے

ریکوری کے نام پر تین لاکھ روپے مبینہ رشوت لیکر چھوڑ دیا۔ کاہنہ تھانہ انو یسٹی گیشن کے اے ایس آئی زاہد نے نور پور چٹاں ضلع قصور میں چھاپہ مار کر موٹر سائیکلیں چوری کر کے سپیئر پارٹس کی شکل میں فروخت کر نے کے الزام میں پانچ ملزمان کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔ اے ایس آئی زاہد نے چھاپہ مار کر غلام رسول ، عارف مصطفیٰ، بابر علی کو گرفتار کر لیا۔ اگلے روز پچاس ہزار روپے فی کس ملزمان سے لیکر چھوڑ دیا اے ایس آئی زاہد سے موقف لینے کیلئے فون پر رابط کیا گیا۔ ملزمان کو ریکوری لیکر چھوڑ دیا ہے۔ اہل علاقہ نے وزیراعلیٰ اور آئی جی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ رشوت خور اور پولیس کی بدنامی کا باعث بننے والے اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں