ٹریفک وارڈن پر جوتوں سے حملہ کرنے والی خواتین کون تھیں؟ کہاں سے پکڑی گئیں؟

راولپنڈی (پی این آئی)، راولپنڈی میں مری روڈ پر ٹریفک وارڈن پر جوتوں سے حملہ کرنے والی خواتین کو اٹک سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔واقعے پر سی پی او راولپنڈی احسن یونس کے نوٹس کے بعد سٹی میں ٹریفک وارڈن اسد زیب کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔اندراج مقدمہ کے بعد ملزمان خواتین اور ڈرائیور کو اٹک

سے گرفتار کیا گیا ہے۔ایس پی راولپنڈی ڈویژن نے ملزمان کی گرفتاری کےلیے ایس ایچ او سٹی کی زیر نگرانی ٹیم تشکیل دی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا۔سی پی او نے کہا کہ قانون کی رٹ کو چیلنج کرنے اور وردی کا تقدس پامال کرنے جیسے جرائم کو برداشت نہیں کیا جائےگا۔خواتین نے دو روز قبل ٹریفک وارڈن اسد زیب پر اس وقت حملہ کردیا تھا جب اس نے مری روڈ لیاقت باغ چوک میں گاڑی کھڑی کرنے پر گاڑی کے ڈرائیور کو منع کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close