ایف آئی اے نے کراچی میں حوالہ ہنڈی کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا، 2 ملزمان گرفتار، کیا کچھ برآمد ہو گیا؟ تفصیل جانیئے

کراچی(پی این آئی)ایف آئی اے نے کراچی میں حوالہ ہنڈی کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا، 2 ملزمان گرفتار، کیا کچھ برآمد ہو گیا؟ تفصیل جانیئے، فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے شہر قائد میں کارروائی کر کے حوالہ ہنڈی کا کام کرنے والے بڑے نیٹ ورک کو پکڑ لیا۔ایف آئی اے سندھ کے ڈائریکٹر منیر شیخ کا کہنا تھا

کہ کھارادر کے علاقے میں چھاپہ مار کر دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے 92 لاکھ روپے نقد اور 5 قیمتی موبائل فون برآمد کیے گئے ہیں۔منیر شیخ کے مطابق ملزمان کے قبضے سے تین لیپ ٹاپ، منی لانڈرنگ کے لیے استعمال ہونے والے ٹرانزیکشن رسیدیں، دستخط شدہ چیک بکس اور مہریں بھی برآمد کی گئیں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ لیپ ٹاپ میں حوالہ ہنڈی سے متعلق تمام ٹرانزیکشنز کا ڈیٹا موجود ہے، ملزمان سے 20 ڈپازٹ سپلس اور 100 مختلف بینکوں کی رسیدیں بھی ملی جبکہ 50 دستخط شدہ اوپن چیک اور 15 مختلف بینکس کی چیک بکس اور دس کمپنیوں کی مہریں بھی برآمد کی گئیں ہیں۔ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ کا کہنا تھا کہ ملزمان حوالہ ہنڈی کا وسیع نیٹ ورک چلا رہے تھے، جنہوں نے مختلف ذرائع استعمال کرتے ہوئے کروڑوں کی منی لانڈرنگ کی، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارےجارہے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمان کےموبائل سےحوالہ ہنڈی سےمتعلق اہم معلومات حاصل ہوئیں، گرفتار ہونے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جس کے بعد اُن سے تفتیش کی جائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close