انگوٹھا لگوا کر مکان پر قبضہ کرنے والے بدبخت بیٹے نے ماں کو گھر سے نکال دیا، ماں تھانے میں دہائیاں دینے لگی، کون سنے کا فریاد؟

لیاقت پور (پی این آئی)انگوٹھا لگوا کر مکان پر قبضہ کرنے والے بدبخت بیٹے نے ماں کو گھر سے نکال دیا، ماں تھانے میں دہائیاں دینے لگی، کون سنے کا فریاد؟ اطلاعات کے مطابق متاثرہ خاتون آمنہ بی بی نے بتایا کہ اس کے بیٹے ماسٹر سرفراز نے دھوکہ دہی سے چھوٹے بیٹے تجمل سے چند سال قبل خالی اسٹام پر انگوٹھا

لگوالیا تھا، اب میرے رہائشی مکان پر قبضہ کرلیا ہے، اور مجھے قتل کی دھمکیاں دے رہا ہے، متاثرہ بوڑھی ماں نے بتایا کہ میں پولیس اسٹیشن کے چکر کاٹ کاٹ کر تھک گئی۔ ایس ایچ او حاجی صفدر ،اے ایس آئی جام عبدالکریم کوئی کاروائی نہیں کر ارہے، متاثرہ خاتون کا اپنے چھوٹے بیٹوں کے ہمرہ تھانہ صدر کے باہر احتجاج ڈی پی او رحیم یارخان، آئی جی پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close