طالب علم پر تشدد کے واقع کا نوٹس، تین ملزمان گرفتار

جہلم(طارق مجید کھوکھر) تھانہ جلالپور شریف کو ملزمان کی محمد زین علی ولد محمد رفیق ساکن پنن وال کو پانچ افراد کام کے بہانے لے گئے اور حبس بیجاء میں رکھا اور بہیمانہ تشدد کر کے زخمی کر دیا۔ محمد زین علی کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 170/20تھانہ جلالپور شریف درج کیا گیا۔ جس پر سب انسپکٹر عبدالرحمن ایس

ایچ او تھانہ جلالپور شریف، اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد ریاض تھانہ جلالپور شریف اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 3ملزمان ۔ محمد اسماعیل عباس ولد غلام عباس ۔ محمد عرفان ولد محمد ریاض اور۔ اسامہ علی ولد غلام رسول سکنائے پنن وال کو گرفتار کر لیا۔ جبکہ مزید 2ملزمان کی گرفتار ی کے لیے ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف کی نگرانی میں چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی جانب سے ڈی ایس پی پنڈدادنخان سرکل، ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور تفتیشی افسر کو بھرپور شاباش دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close