جہلم پولیس کی کارروائی، نوسر باز گینگ گرفتار کرلیاگیا

جہلم(طارق مجید کھوکھر) جہلم پولیس سماج دشمن عناصر کے خلاف سرگرم عمل، تھانہ دینہ پولیس کی کاروائی، نو سر با زگینگ خاتون سرغنہ سمیت 3اراکین گرفتار تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جواد انور ایس ایچ او تھانہ دینہ، سب انسپکٹر مطلوب حسین اانچارج چوکی سٹی دینہ اور ان کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے

نوسربا ز گینگ کی سرغنہ خاتون سمیت 3اراکین کو گرفتار کر لیا۔ زینت عرف بینش اور ممبران گینگ شرفاء کی ویڈیوز بنا کر ان کو بیک میل کر کے ان سے پیسے بٹورتے تھے۔ مطالبات پورے نہ ہوئے کی صورت میں شرفاء کو سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر /ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی دھمکیاں دیتے اور بلیک میلنگ کرتے تھے۔ جس پر سب انسپکٹر مطلوب حسین انچارج چوکی سٹی دینہ اور ان کی ٹیم نے 2مقدمات میں مطلوب ملزمان زینت عرف بینش سکنہ جہلم،قیصر خان سکنہ جلالپور شریف،نصیر شاہ ساکن اللہ یار جہلم،شیخ ابرار سکنہ بلال ٹاؤن جہلم کو گرفتار کرلیاڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ کی جانب سے ایس ایچ او تھانہ دینہ، انچارج چوکی سٹی دینہ اور ان کی ٹیم کو بھرپور شاباش دی گئی۔عوامی و سماجی حلقوں نے ڈسٹرکٹ پولیس جہلم کی کاوشوں کو سراہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close