گوجرانوالہ سے 3 دہشتگرد پکڑے گئے، اسلحہ، بارود برآمد، تعلق کس سے ہے؟

گوجرانوالہ(پی این آئی)گوجرانوالہ سے 3 دہشتگرد پکڑے گئے، اسلحہ، بارود برآمد، تعلق کس سے ہے؟، کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے گوجرانوالہ میں کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے بارودی مواد قبضے میں لے لیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گوجرانوالہ میں کارروائی کے

دوران کالعدم لشکر جھنگوی کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار دہشت گردوں میں محمد ثاقب، عبدالمالک اور مجاہد اقبال شامل ہیں۔دہشت گردوں کے قبضے سے ڈیٹونیٹرز، سیفٹی فیوز اور بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے۔سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار کئے گئے دہشت گردوں کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں