لاہور کے علاقے سندر میں لیڈی فیکٹری ورکر کے ساتھ زیادتی کرنے والا پولیس اہلکار پکڑا گیا

سندر(پی این آئی)لاہور کے علاقے سندر میں لیڈی فیکٹری ورکر کے ساتھ زیادتی کرنے والا پولیس اہلکار پکڑا گیا۔ فیکٹری ورکرکیساتھ مبینہ زیادتی کرنیوالا پولیس ملازم گرفتار کر لیا پولیس ملازم نعمان اور اس کے دو ساتھیوں نے رائیونڈ کی نجی فیکٹری میں کام کرنیوالی ملازمہ کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا جس کا

مقدمہ تھانہ رائیونڈ میں درج تھا رائیونڈ پولیس نے انچارج چوکی بائی باس کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ملزم کی گرفتاری کے موقع پر اہل خانہ نے پولیس کیخلاف مظاہرہ کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ رائیونڈ پولیس نے لیڈیز پولیس کے بغیر گھر میں داخل ہو کر چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیا ہے اور ہم پر جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہے اس کی مکمل انکوائری کی جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close