مظفر گڑھ میں جعلی پیر نے 14 سالہ لڑکے کی بیماری دور کرنےکے لیے کیا عمل کیا کہ اس کی جان چلی گئی؟

مظفر گڑھ(پی این آئی)مظفر گڑھ میں جعلی پیر نے 14 سالہ لڑکے کی بیماری
دور کرنےکے لیے کیا عمل کیا کہ اس کی جان چلی گئی؟محمود کوٹ میں مبینہ طور پر جعلی پیر کے عمل سے 14 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق بچے کے والد مختیار احمد نے بتایا کہ بیمار ہونے پر 14

سالہ ساجد کو دم کرانے کے لیے پیر عبدالغفار کے پاس لے کر گیا اور وہاں پیر میرے بچے کو گردن سے پکڑ کر دہکتے کوئلوں کے تھال کے اوپر لے جاکر دھواں دیتا رہا۔والد کے مطابق بچے کو جھلسے ہوئے منہ کے ساتھ میرے حوالے کیا گیا جس پر پیر نے کہا کہ بچے پر جنات کا سایہ تھا، یہ 2 گھنٹوں بعد ٹھیک ہو جائے گا لیکن عمل کے اگلے روز میرا بچہ دم توڑ گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ والد کی مدعیت میں پیر عبدالغفار کے خلاف تھانہ محمود کوٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close