دکاندار سے مرغی کا گوشت مفت ہتھیانے کی کوشش پر کراچی کے شاہ لطیف تھانے کا ایس ایچ او معطل کر دیا گیا

کراچی(پی این آئی)دکاندار سے مرغی کا گوشت مفت ہتھیانے کی کوشش پر کراچی کے شاہ لطیف تھانے کا ایس ایچ او معطل کر دیا گیا، ایس ایچ او شاہ لطیف ٹائون انسپکٹر عبداللہ خان کو معطل کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹائون پولیس نے دکاندار سے مرغی کا گوشت مفت مانگنے اور دکاندار کے منع کرنے پر

دکاندار کو تشدد کا نشانہ بنا یا اور گشت پر مامور 2اہلکاروں نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کا بہانہ بنا کر دکان بند کراکے دکاندار پر الزام لگایا کہ دکاندار نے پولیس پر حملہ کیا ہے،واضع رہے کہ اس عمل اور پولیس کی دیگر زیادتیوں کیخلاف ایک ماہ سے علاقہ مکین احتجاج کررہے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close