ملازم نے مالک کی ڈانٹ کا بدلہ لینے کے لیے 7 سالہ بچے کے ساتھ کیا سلوک کیا؟

فیصل آباد:(پی این آئی)ملازم نے مالک کی ڈانٹ کا بدلہ لینے کے لیے 7 سالہ بچے کے ساتھ کیا سلوک کیا؟ علامہ اقبال کالونی میں 7 سالہ بچے کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق تقریباً 40 روز قبل 7 سالہ سمیع اللہ کو قتل کرکے لاش پھینک دی گئی تھی اور بچے کی لاش ڈجکوٹ کے علاقہ میں نہر سے

ملی تھی۔ پولیس کا کہنا ہےکہ سمیع اللہ کے قتل میں گھریلو ملازم فیضان ملوث ہے جس نے مالک کی ڈانٹ کا بدلہ لینے کی رنجش پر بچے کو قتل کیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے قتل کا اعتراف کرلیا ہے اور ا سے مزید تفتیش جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close